وزیراعظم کی قازقستان میں مختلف رہنماؤں سے ملاقاتیں، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

تازہ ترین

تازہ ترین

وزیراعظم کی قازقستان میں مختلف رہنماؤں سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
وزیراعظم کی قازقستان میں مختلف رہنماؤں سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

اسلام آباد: قازقستان میں ہونے والے ایشیا میں روابط اور اعتماد سازی کے اقدامات سے متعلق سربراہی اجلاس (سیکا) میں وزیر اعظم شہباز شریف نے مختلف ممالک کے سربراہان سے ملاقاتیں کی ہیں اور دوطرفہ تعلقات کے مختلف پہلووں پر تبادلہ خیال کیا۔

وزیراعظم شہبازشریف سے بیلا روس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو اور ویت نام کی نائب صدر وو تھی انا شوان نے بھی ملاقات کی۔

وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق یہ ملاقاتیں قازقستان کے شہر آستانہ میں جاری سیکا اجلاس کے موقع پر ہوئیں، دریں اثنا، سیکا سربراہی اجلاس کے موقع پر اجلاس میں شرکت کرنے والے رکن ممالک کے رہنمائوں کا فوٹو سیشن بھی ہوا۔

مزید پڑھیں:

اسحاق ڈار پر لفظی حملہ کرنیوالے کو ساتھ موجود حکام کی گالیاں، ویڈیو وائرل

وزیراعظم شہباز شریف سے فلسطین کے صدر محمود عباس نے بھی ملاقات کی، جہاں دونوں رہنماؤں کے درمیان دلچسپ جذباتی مکالمہ بھی ہوا اور دونوں نے اسلامی اخوت اور بھائی چارے کی مثالیں دیں۔

فلسطینی صدر محمود عباس نے وزیراعظم شہبازشریف سے گفتگو کی اور ایک دوسرے کا شکریہ ادا کیا۔

وزیراعظم آفس کے مطابق وزیراعظم نے فلسطین کے صدر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیلاب کے دوران آپ کی مدد پر بے حد شکرگزار ہیں۔

صدر محمود عباس نے کہا کہ پاکستان ہمارا گھر ہے، پاکستانی ہمارے بھائی اور بہنیں ہیں، پاکستانی ہمارے گھر کے لوگ ہیں، ہم نے ان کے لیے کچھ بھی نہیں کیا۔

سربراہی اجلاس کے موقع پر وزیراعظم نے آذربائیجان، بیلاروس، قازقستان، تاجکستان اور ازبکستان کے صدور سے دوطرفہ ملاقاتیں کرنے کے علاوہ دیگر رہنماؤں سے بات چیت کی۔

سی آئی سی اے کی 30 ویں سالگرہ کی تقریبات کے موقع پر ایک درجن سے زائد سربراہان مملکت و حکومت، چین اور ویتنام کے نائب صدور اور کئی وزراء نے سمٹ میں شرکت کی۔ جس دوران تعاون کے اہم مسائل، اہم ترجیحات اور سیکا کی سرگرمیوں پر زور دیاگیا۔

تقریب کے دوران سیکا کے رکن ممالک نے بھی سیلاب سے متاثرہ پاکستانی عوام اور حکومت سے اظہارِ یکجہتی کیا اورتعمیرِ نو کے بعد کے مرحلے کیلئے پاکستان کی جاری کوششوں کو سراہا۔

سیکا سمٹ میں شرکت نے اہم قومی، علاقائی اور عالمی مسائل پر پاکستان کا نقطہ نظر پیش کرنے کا ایک اہم موقع فراہم کیا۔ اس دوران عالمی رہنماؤں سے وزیراعظم کی ملاقات ہوئی جس سے پاکستان کے اُن ممالک کے ساتھ تعلقات مزید بہتر ہونگے۔

Related Posts