لندن:پاکستان میں سیلاب سے نقصانات کے باعث برطانیہ نے امدادی سرگرمیوں کیلئے مزید 10 لاکھ پاؤنڈز کا اعلان کردیا۔
نمائندہ خصوصی برائے برطانوی وزیراعظم لارڈ طارق احمد نے پاکستان کے سیلاب متاثرین کیلئے مزید 10 لاکھ پاؤنڈز کی انسانی امداد کا اعلان کیا، جس سے برطانیہ کی جانب سے پاکستان کو فراہم کی گئی کل امداد 26.5 لاکھ پاؤنڈز ہوگئی۔
The recent Pakistan floods highlight the dangers of climate change in South Asia.
With UK support @StartNetwork offers the benefits of disaster risk financing to NGOs in Pakistan, allowing them to access fast & predictable funding to respond to climate related disasters #DRRDay pic.twitter.com/18ADtf7r5X
— Lord (Tariq)Ahmad of Wimbledon (@tariqahmadbt) October 13, 2022
لارڈ طارق احمد آج پاکستان آئینگے جس دوران وہ وزیراعظم، وزیرِ خارجہ اور دیگر حکومتی ہم منصب سے ملاقاتیں کرینگے اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا بھی دورہ کرینگے۔
وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار کی واشنگٹن میں آئی ایم ایف اور عالمی بینک کے حکام سے اہم ملاقاتیں
برطانیہ کی جانب سے فراہم کی گئی امداد کے بارے میں طارق احمد نے کہا کہ امداد کا مقصد سیلاب متاثرین کی مدد کرنا، اُن کی زندگی کو بہتر کرنا اور دیگر مسائل کو حل کرنے میں مدد کرنا ہے۔
خیال رہے کہ 26 لاکھ کی انسانی امداد کے علاوہ برطانیہ نے حال ہی میں آٹھ کشتیاں اور 10 پورٹل جنریٹر سیلاب کی امدادی کارروائیوں میں استعمال کرنے کیلئے فراہم کیے ہیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








