اے این ایف کی اسلام آباد موٹروے پر کارروائی، مسافر بس سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد

تازہ ترین

تازہ ترین

اے این ایف کی اسلام آباد موٹروے پر کارروائی، مسافر بس سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد
اے این ایف کی اسلام آباد موٹروے پر کارروائی، مسافر بس سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد

اسلام آباد: اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے اسلام آباد موٹروے پر کارروائی کرتے ہوئے مسافر بس سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلی۔

اے این ایف نے اسلام آباد موٹروے ٹول پلازہ پر کارروائی کرتے ہوئے مسافر بس سے 67 کلو 300 گرام منشیات برآمد کرلی۔

برآمد کی گئی منشیات میں 28 کلو 800 گرام افیون، 2 کلو 100 گرام ہیروئین، 36 کلو چرس اور 400 گرام آئس شامل ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

انتظار قتل کیس: سندھ ہائیکورٹ نے 2 پولیس اہلکاروں کی سزائے موت کو عمرقید میں تبدیل کردیا

اے این ایف نے کارروائی کے دوران 3ملزمان کو گرفتار کرلیا۔گرفتارملزمان کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے ۔

Related Posts