انتظار قتل کیس: سندھ ہائیکورٹ نے 2 پولیس اہلکاروں کی سزائے موت کو عمرقید میں تبدیل کردیا، 6 ملزمان رہا

تازہ ترین

تازہ ترین

انتظار قتل کیس : سندھ ہائیکورٹ نے 2 پولیس اہلکاروں کی سزائے موت کو عمرقید میں تبدیل کردیا، 6 ملزمان کو رہا کر دیا
انتظار قتل کیس : سندھ ہائیکورٹ نے 2 پولیس اہلکاروں کی سزائے موت کو عمرقید میں تبدیل کردیا، 6 ملزمان کو رہا کر دیا

کراچی: سندھ ہائی کورٹ نے جمعہ کو انسدادِ دہشت گردی کی ایک عدالت کی جانب سے سنائی گئی سزائے موت کو عمر قید میں تبدیل کر دیا جبکہ دیگر 6 کو انتظار قتل کیس میں بری کردیا۔

گزشتہ سال اکتوبر میں 19 سالہ نوجوان انتظار کو اے سی ایل سی کے اہلکاروں اور افسران نے فائرنگ کرکے قتل کیا تھا، درخشان تھانے کی حدود میں واقعہ 13 جنوری 2018 کو رونما ہوا تھا، مقتول کو گاڑیوں پر فائرنگ کرکے قتل کیا تھا، مقتول کے والد اشتیاق احمد کی مدعیت میں مقدمہ درخشان تھانے میں درج تھا۔

یہ بھی پڑھیں:

ضمنی انتخابات کے لیے فوج کی تعیناتی کی منظوری دیدی گئی

حال ہی میں انتظار قتل کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، سندھ ہائیکورٹ نے فریقین کے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد اپیلوں پر فیصلہ محفوظ کرلیا تھا۔

عدالت نے آج فیصلہ سناتے ہوئے ملزم طارق محمود، طارق رحیم، اظہر سمیت دیگر تین ملزمان کو بری کردیا جبکہ دو پولیس اہلکاروں ملزم دانیال اور بلال کی سزائے موت کو عمر قید میں تبدیل کردیا۔

واضح رہے کہ عدالت نے مقدمے سے دہشت گردی کی تمام دفعات بھی ختم کردیں۔

Related Posts