راولپنڈی میں ڈینگی وائرس بے قابو، 24 گھنٹوں میں مزید 81 کیسز رپورٹ

تازہ ترین

تازہ ترین

راولپنڈی میں ڈینگی وائرس بے قابو، 24 گھنٹوں میں مزید 81 کیسز رپورٹ
راولپنڈی میں ڈینگی وائرس بے قابو، 24 گھنٹوں میں مزید 81 کیسز رپورٹ

راولپنڈی میں ڈینگی وائرس بے قابو ہوگیا ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر میں مزید 81 افراد ڈینگی وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔

محکمہ صحت نے بتایا کہ رواں برس ڈینگی کے مریضوں کی تعداد 3519 تک پہنچ گئی ہے۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق الائیڈ اسپتالوں میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد 104ہےجبکہ رواں برس ڈینگی کے باعث 3 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

سیلاب کی وجہ سے نہیں بلکہ کرپٹ اور نااہل حکمرانوں کی وجہ سے سندھ ڈوبا ہے، فیصل ندیم

دیگر شہروں میں بھی ڈینگی کی صورتحال بہت زیادہ خراب ہے، کراچی میں ڈینگی سے مزید 3 اموات کے بعد سندھ میں مجموعی تعداد 49 ہو گئی، 24 گھنٹے کے دوران 381 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

خیبرپختونخوا میں ڈینگی وائرس سے مزید ایک شخص جاں بحق ہوگیا، صوبے میں ڈینگی سے جاں بحق افراد کی تعداد 13 تک پہنچ گئی ہے۔

چوبیس گھنٹے کے دوران صوبے میں ڈینگی کے مزید 398 کیس سامنے آئے جس کے بعد صوبے میں مجموعی کیسز کی تعداد 13 ہزار 221 ہو گئی۔

پشاورمیں ڈینگی کے مجموعی کیسزکی تعداد 5 ہزار 415، مردان میں 2 ہزار 947 ،خیبر میں 910 اور نوشہرہ میں 748 تک پہنچ چکی ہے، جبکہ پنجاب میں ڈینگی کے مزید 302 مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔

Related Posts