اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے قوم کو آج ہونے والے ضمنی انتخابات کیلئے زیادہ سے زیادہ ووٹنگ کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام پولنگ میں بھرپور حصہ لیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم نے کہا ہے کہ عوام کو قومی و صوبائی اسمبلی کے 11 حلقوں کی پولنگ میں بھرپور حصہ لینا ہوگا جو ایک آئینی و قومی عمل ہے۔ عوام اپنے پسندیدہ نمائندوں کے انتخاب کا حق رکھتے ہیں۔
قانون کی خلاف ورزی کی اجازت نہیں دینگے۔الیکشن کمیشن
قومی اسمبلی کے 8 اور پنجاب اسمبلی کے 3 حلقوں میں ضمنی انتخابات کے لئے پولنگ میں عوام بھرپور حصہ لیں۔ یہ آئینی و قانونی عمل ہے اور صرف عوام کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ کسے منتخب کریں۔ ووٹرز سوچ سمجھ کر فیصلہ کریں کیونکہ آپ اور آپ کے ملک کی ترقی و خوشحالی کا دارومدار اس پر ہے۔
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) October 16, 2022
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر قوم کے نام اپنے پیغام میں وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ ووٹرز کو سوچ سمجھ کر امیدوار کا فیصلہ کرنا ہے کیونکہ اس پر آپ کی اور ملک کی ترقی و خوشحالی منحصر ہے۔
دوسری جانب وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا کہ آج سب کو گھروں سے نکلنا ہوگا، ووٹ کی طاقت سے حقیقی آزادی کے ڈھونگ، فراڈ اور جھوٹ کو جڑ سے ختم کردیجیئے۔
آج سب گھروں سے نکلیں۔ووٹ کی طاقت سے حقیقی آزادی کے ڈھونگ، فراڈ اور جھوٹ کو جڑ سے ختم کردیں۔ ضمنی انتخاب سازشی چالباز ٹولے کے خلاف ایک ریفرنڈم ہے۔عوام معاشی ترقی، روزگار، کشمیر کا سودا اوراخلاقیات تباہ کرنے والے فارن فنڈڈ متکبر فتنے، ایبسولوٹلی فراڈ جتھے اور غنڈوں سے نبردآزما ہیں https://t.co/Hl90ZihO5u
— Marriyum Aurangzeb (@Marriyum_A) October 16, 2022
وفاقی وزیرمریم اورنگزیب نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ آج کا ضمنی انتخاب سازشی چالباز ٹولے کے خلاف ریفرنڈم کی حیثیت رکھتا ہے۔ عوام معاشی ترقی، روزگار، کشمیر کا سودا اور اخلاقیا تباہ کرنے والے فارن فنڈڈ متکبر فتنے، ابسولوٹلی فراڈ جتھے اور غنڈوں سے برسرِ پیکار ہیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








