ورلڈ کپ وارم اپ میچ، انگلینڈ کی ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت

تازہ ترین

تازہ ترین

برسبین: ٹی 20 ورلڈ کپ سے قبل وارم اپ میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دے دی ہے۔ قومی کرکٹ ٹیم نے شاداب خان کی قیادت میں بیٹنگ شروع کردی۔

تفصیلات کے مطابق برسبین کے گبا کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے ٹی 20 انٹرنیشنل میچ میں انگلینڈ کرکٹ ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ قومی کرکٹ ٹیم کے اوپنر شان مسعود اور حیدر علی نے بیٹنگ شروع کردی۔

یہ بھی پڑھیں:

اسکاٹ لینڈ نے ویسٹ انڈیز کو جیتنے کیلئے 161 رنز کا ہدف دے دیا

قومی کرکٹ ٹیم نے انگلینڈ کے خلاف بیٹنگ کرتے ہوئے پہلے 4 اوورز میں شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا اور 41 رنز بنا لیے۔ اوپنر شان مسعود نے 13 گیندوں پر 13 جبکہ حیدر علی نے 12 گیندوں پر 13 رنز بنالیے۔ 5ویں اوور کا کھیل جاری ہے۔

آج کھیلے جارہے وارم اپ میچ میں کپتان بابر اعظم کی جگہ شاداب خان 13 رکنی ٹیم کی قیادت کر رہے ہیں۔ قومی کرکٹ ٹیم میں حیدر علی، شان مسعود، محمد نواز اور خوشدل شاہ شامل ہیں۔

قومی ٹیم میں افتخار احمد، آصف علی، محمد وسیم جونیئر، نسیم شاہ، محمد حسنین، حارث رؤوف، شاہین آفریدی اور محمد رضوان بھی شامل ہیں۔ فخر زمان ری ہیب کے ساتھ ٹریننگ جاری رکھیں گے۔ 

خیال رہے کہ اس سے قبل آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے تیسرے میچ میں اسکاٹ لینڈ نے ویسٹ انڈیز کو جیتنے کیلئے 161 رنز کا ہدف دے دیا۔ ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر اسکاٹ لینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔

 ویسٹ انڈیز کی دعوت پر اسکاٹ لینڈ نے مقررہ 20 اوورز میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 160 رنز بنائے۔ میچ میں ویسٹ انڈیز کی جیت کے امکانات 77 فیصد جبکہ اسکاٹ لینڈ کے 23 فیصد تھے۔

 

Related Posts