بیلرائیو: آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے تیسرے میچ میں اسکاٹ لینڈ نے ویسٹ انڈیز کو جیتنے کیلئے 161 رنز کا ہدف دے دیا ہے۔ ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر اسکاٹ لینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔
تفصیلات کے مطابق ویسٹ انڈیز کی دعوت پر اسکاٹ لینڈ نے مقررہ 20 اوورز میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 160 رنز بنائے۔ میچ میں ویسٹ انڈیز کی جیت کے امکانات 77 فیصد جبکہ اسکاٹ لینڈ کے 23 فیصد ہیں۔
شاہین آفریدی دستیاب، فخر زمان کو مزید ری ہیب کی ضرورت
اسکاٹ لینڈ کے اوپنربیٹر جارج منسی نے 53 گیندوں پر 66 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی۔ دوسرے اینڈ سے اوپنر مائیکل جانز 17 گیندوں پر 20رنز بنا کر جیسن ہولڈر کی گیند پر بولڈ ہو گئے۔
وکٹ کیپر بیٹر میتھیو کراس 3 رنز بنا کر جیسن ہولڈر کی گیند پر ہی شرمر بروکس کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ کپتان رچی بیرنگٹن نے 14 گیندوں پر 16 رنز بنائے اور الزاری جوزف کی گیند پر کائل میئرز کو کیچ دے بیٹھے۔
کیلم میکلوڈ نے 14 گیندوں پر 23 رنز بنائے۔ مائیکل لیسک نے 4 جبکہ کرس گریوز نے 11 گیندوں پر 16 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی۔ اسکاٹ لینڈ نے 20 اوورز ختم ہونے پر 5 وکٹس کے نقصان پر 160 رنز بنائے تھے۔
دوسری جانب ویسٹ انڈیز نے 161 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بیٹنگ کا آغاز کردیا ہے۔ اوپنر کائل میئرز اور ایون لیوس کریز پر موجود ہیں۔ پہلے اوور کے اختتام تک ویسٹ انڈین ٹیم نے صرف 1 رن بنایا جن کو جیت کیلئے 8.42کا رن ریٹ درکار ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








