اسلام آباد: پاکستان بزنس کونسل نے ڈیجیٹلائزیشن کو متاثر کرنے والی حکومتی پالیسیوں پر فوری نظرثانی کا مطالبہ کردیا ہے۔
پاکستان بزنس کونسل کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق پی بی سی اور گلوبل موبائل انڈسٹری ایسوسی ایشن (جی ایم آئی اے) نے حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ ڈیجیٹلائزیشن اور کنیکٹیویٹی کو متاثر کرنیوالی موجودہ پالیسیوں اور طریقوں پر فوری نظرثانی کرے۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کو اگر معیشت کی بہتری میں بامقصد حل تلاش کرنا ہے تو اُسے ڈیجیٹلائزیشن اور کنیکٹیویٹی کو فروغ دینے کیلیے ایک مربوط طویل مدتی پالیسی کی ضرورت ہے۔
آٹے کا 20 کلو کا تھیلا ایک ہفتے کے دوران 14 روپے سستا ہوگیا
جی ایم آئی اے نے وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ ٹیلی کام اور پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو ڈیجیٹل نیشن بننے کیلیے پالیسی اصلاحات اور درست ریگولیٹری فریم ورک بنانے کی ضرورت ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








