وزیر اعظم سیلاب زدہ علاقوں کا جائزہ لینے کیلئے بلوچستان پہنچ گئے

تازہ ترین

تازہ ترین

وزیر اعظم سیلاب زدہ علاقوں کا جائزہ لینے کیلئے بلوچستان پہنچ گئے
وزیر اعظم سیلاب زدہ علاقوں کا جائزہ لینے کیلئے بلوچستان پہنچ گئے

جیکب آباد: وزیر اعظم شہباز شریف سیلاب زدہ علاقوں کی صورتحال کا جائزہ لینے اور سیلاب متاثرین سے ملاقات کیلئے بلوچستان پہنچ گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف 1 روزہ دورۂ بلوچستان کیلئے جیکب آباد پہنچے اور اس سے قبل دورانِ پرواز سیلاب زدہ علاقوں کا فضائی جائزہ بھی لیا۔

یہ بھی پڑھیں:

وزیر اعظم شہباز شریف کی قوم کو ووٹنگ میں بھرپور حصہ لینے کی ہدایت

ضلع صحبت پورہ کے دورے کے موقعے پر وزیر اعظم شہباز شریف کو سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں جاری امدادی کاموں اور بحالی کی کاوشوں سے متعلق بریفنگ دی جائے گی۔

دورۂ بلوچستان کے دوران وزیر اعظم شہباز شریف وڈھ، خضدار میں بی این پی (مینگل) کے سربراہ نواب اختر مینگل کی رہائش گاہ پر ان کے چچا کے انتقال پر تعزیت کیلئے جائیں گے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم شہباز شریف نے قوم کو اتوار کے روز ہونے والے ضمنی انتخابات کیلئے زیادہ سے زیادہ ووٹنگ کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ عوام پولنگ میں بھرپور حصہ لیں۔

وزیر اعظم نے گزشتہ روز ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ عوام کو قومی و صوبائی اسمبلی کے 11 حلقوں کی پولنگ میں بھرپور حصہ لینا ہوگا جو ایک آئینی و قومی عمل ہے۔ عوام اپنے پسندیدہ نمائندوں کے انتخاب کا حق رکھتے ہیں۔

Related Posts