نیٹ فلکس کی سیریز دی مڈ نائٹ کلب نے منفرد ریکارڈ اپنے نام کرلیا

تازہ ترین

تازہ ترین

نیٹ فلکس کی سیریز دی مڈ نائٹ کلب نے منفرد ریکارڈ اپنے نام کرلیا
نیٹ فلکس کی سیریز دی مڈ نائٹ کلب نے منفرد ریکارڈ اپنے نام کرلیا

مشہور آن لائن اسٹریمنگ پلیٹ فارم نیٹ فلکس پر شروع ہونے والی سیریز دی مڈنائٹ کلب نے منفرد ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔

سیریز کی کہانی ایک ایسے گروپ پر مبنی ہے جو آدھی رات کو خوفناک کہانیاں شیئر کرنے کے لیے جمع ہوتے ہیں۔ حال ہی میں سیریز کی پہلی قسط نشرہوئی جس میں بہت زیادہ خوفناک مناظر دکھائے گئے اور اس طرح اس سیریز نے ایک قسط میں سب سے زیادہ خوفناک مناظر دکھانے کا ریکارڈ بنالیا۔

اس حوالے سے شو کے تخلیق کار نے کہا کہ ہم خود یہ ریکارڈ بنانا چاہتے تھے اسی لئے جان بوجھ کر ایسے مناظر ڈالے تاکہ ہم ریکارڈ بناسکیں۔

دی مڈنائٹ سیریز کی کہانی 1994 کے ناول پر مبنی ہے جو ایسے کرداروں کے گرد گھومتی ہے جو مختلف بیماریوں میں مبتلا ہیں اور آدھی رات کو جمع ہوکر خوفناک کہانیاں شیئر کرتے ہیں،اس سیریزکا آغاز 7 اکتوبر سے ہوا ہے۔

Related Posts