اکتوبر کے دوران نیٹ فلکس پر پیش کیے جانے والے مختلف مشہور سلسلے

تازہ ترین

تازہ ترین

اکتوبرکے دوران نیٹ فلکس پر پیش کیے جانے والے مختلف مشہور سلسلے
اکتوبرکے دوران نیٹ فلکس پر پیش کیے جانے والے مختلف مشہور سلسلے

رواں برس کا آخری مہینہ سر پر ہے۔ ویڈیو اسٹریمنگ پلیٹ فارم نیٹ فلکس پر آئندہ ماہ پیش کیے جانے والے مختلف مشہور سلسلوں کی فہرست سامنے آگئی۔

ہانگ جی ہیو کی فلم گلِچ سے لے کر سچے واقعات پر مبنی ہائی واٹر تک ، نیٹ فلکس نے اکتوبر میں اپنے ناظرین و سامعین کی بھرپور تفریح کا اہتمام کیا ہے۔

دی اسکول فار گڈ اینڈ ایول(19 اکتوبر)

The School for Good and Evil' Premieres This October: See Photos - Netflix  Tudum

نیٹ فلکس کی اس سیریز کی کہانی دو سہیلیوں کے گردگھومے گی جو الگ الگ شخصیت کی مالک ہیں ، جن میں سنہرے بالوں والی صوفی شہزادی بننے کے خواب دیکھتی ہے جبکہ اگاتھا اور اس کی ماں چڑیل جیسی عادات کی مالک ہیں۔ نیٹ فلکس پر یہ سیریز 19 اکتوبر کو شروع ہوگی۔

مسٹر مڈ نائٹ: (24 اکتوبر)

نیٹ فلکس کی سیریز مسٹر مڈنائٹ 1988 میں پہلی بار شائع ہونے والی جیمز لی کی مسٹر مڈ نائٹ کے افسانوی ڈراؤنا کہانیوں سے اخذ کی گئی تھی۔ 13 قسطوں پر مشتمل سیریز عجیب و غریب واقعات سے لڑنے والے نوجوانوں کے ایک گروپ کے گرد گھومتی ہے۔

28 ڈیز ہانٹڈ (21 اکتوبر)

Watch 28 Days Haunted | Netflix Official Site

لیجنڈری میکسیکن ہدایت کارنے مختصر کہانیوں پر مبنی اپنی خوفناک کہانیوں کو سیریز کی شکل میں لانے کی کوشش کی ہے، جس کا آغاز 21 اکتوبر سے نیٹ فلکس پر ہوگا۔

گیولرموڈِل ٹورس کیبنٹ آف کیوریوسٹیز (25 اکتوبر)

Netflix Opens Guillermo del Toro's 'Cabinet of Curiosities' on October 25 –  The Nerds of Color

نیٹ فلکس کی اس سیریز کی کہانی کافی مختلف ہوگی کیونکہ فلمساز نے مختلف کہانیوں کا مجموعہ تیار کرکے ایک نئی کہانی تخلیق کرنے کی کوشش کی ہے جو کہ ناظرین کافی دلچسپ لگے گی۔

نیٹ فلکس کی نئی سیریز ’گیولرموڈِل ٹورس کیبنٹ آف کیوریوسٹیز‘ کی 2 اقساط 25 اکتوبر کو دیکھی جاسکتی ہیں۔ جس کے بعد اس کی باقی اقساط اگلے تین دنوں میں ایک وقت میں پریمیئر ہونگی، نیٹ فلکس کے شوقین افراد 28 اکتوبر کو سیریز کی تمام اقساط دیکھ سکتے ہیں۔

روبنگ مسولینی (26 اکتوبر)

Rapiniamo il Duce: prime immagini del film Netflix | Cinema - BadTaste.it

رینا ٹوڈی ماریا کی ہدایت کاری میں بننے والی روبنگ مسولینی ایک افسانوی ڈکیتی کی سچی کہانی ہے جس میں ایک گروہ مسولینی کا خزانہ چرانے کی کوشش کرتا نظر آئے گا۔ سیریز کا پریمیئر نومبر میں ہوگا۔

دی گڈ نرس (26 اکتوبر)

The Good Nurse release date, trailer, cast, synopsis, photos, and more

سیریز کی کہانی 2013 میں چارلس گیبر کی لکھی گئی کتاب، ‘دی گڈ نرس: اے ٹرو اسٹوری آف میڈیسن، جنون، اور قتل’ پر مبنی ہے۔

اس سیریز کی کہانی ایک خاتون نرس ایمی کی کہانی پر مبنی ہے جسے شک ہوجاتا ہے کہ اس کا ساتھی چارلی مریضوں کی پراسرار اموات کاذمہ دار ہے ، اس کے بعد وہ سچائی جاننے کیلئے اپنی جان کو خطرے میں ڈالنے کا فیصلہ کرتی ہے۔ سیریز میں ایمی کا کردار جیسیکا چیسٹین جبکہ چارلی کا کردار ایڈی ریڈمائن نے ادا کیا ہے۔

Related Posts