نئی دہلی: بھارتی کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ بھارتی کرکٹ ٹیم آئندہ برس ہونے والے ایشیا کپ کیلئے پاکستان کا دورہ نہیں کرے گی۔
تفصیلات کے مطابق آئندہ برس ایشیا کپ کے میچز پاکستان میں منعقد کیے جائیں گے تاہم میچ پاکستان میں ہونے کی صورت میں بھارتی کرکٹ بورڈ نے اپنی ٹیم کو پاکستان نہ بھیجنے کا اعلان کیا۔
سری لنکا کا یو اے ای کو جیتنے کیلئے 153رنز کا ہدف
بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کے سیکریٹری جے شاہ نے کہا کہ ایشیا کپ کیلئے غیر جانبدارانہ مقام کے انتخاب کے بعد ہی ٹیم ایشیا کپ میں شریک ہوگی۔ ہم نے ٹیم کو پاکستان نہ بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔
سیکریٹری بی سی سی آئی نے کہا کہ حکومت ہی بھارتی ٹیم کو پاکستان کا دورہ کرنے کی اجازت دے سکتی ہے جس پر ہم تبصرہ نہیں کریں گے، تاہم 2023 کے ایشیا کپ کو غیر جانبدارانہ مقام پر منعقد ہونا چاہئے۔
واضح رہے کہ پاکستان میں آئندہ 3 سال کے دوران ایشیا کپ اور چیمپینز ٹرافی بھی منعقد کی جائے گی۔ گزشتہ ہفتے ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ بھارتی کرکٹ بورڈ اپنی ٹیم پاکستان بھیجنے کیلئے تیار ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








