اسلام آباد: ضلع بھر میں ڈیری مافیا ناقص اور ملاوٹ شدہ دودھ دہی من مانے ریٹ پر فروخت کرنے لگا۔
ذرائع کے مطابق وفاقی دارالحکومت کے ہر سیکٹر میں ڈیری کا الگ ریٹ، من مانے نرخوں پر دودھ دہی فروخت ہونے لگا، ضلعی انتظامیہ اور پرائس کنٹرول کمیٹیاں دودھ دہی کے سرکاری نرخ پر عمل درآمد کروانے میں ناکام ہوگئیں۔
دودھ دہی کی کوالٹی کی چیکنگ کا کوئی مناسب نظام موجود نہیں، شہر اقتدار کے باسی ڈیری مافیا کے ہاتھوں بلیک میل ہونے پر مجبور ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ناقص اور ملاوٹ شدہ دودھ 150 روپے سے 170 روپے تک کھلے عام فروخت کیا جارہا ہے، ناقص اور ملاوٹ شدہ دہی 200 سے لیکر 220 روپے پر فروخت ہونے لگا، کوئی پوچھنے والا نہیں۔
مزید پڑھیں:کراچی میں مسافر بس اور ٹرک کا تصادم، 9 افراد زخمی ہو گئے
وفاقی دارالحکومت میں کیمیکل ملا دودھ اور دہی بھی سر عام فروخت کیا جارہا ہے، ضلعی انتظامیہ اور پرائس کنٹرول کمیٹیوں کی رٹ قائم نہ ہونے کی وجہ سے ڈیری مافیا عوام کی جیبیں کاٹنے اور صحت سے کھیلنے لگا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








