ملتان: پاکستان انڈر19 بمقابلہ بنگلہ دیش انڈر 19، چار روزہ میچ کم روشنی کے باعث پہلے روز کا کھیل 13 اوورز قبل ختم کردیا گیا۔
کم روشنی کے باعث بنگلہ دیش اننگز کا آغاز نہ ہو سکا۔
دوسرے روز کے کھیل کا آغاز بنگلہ دیشی اننگز سے ہوگا، پہلی اننگز میں پاکستان ٹیم 224 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی۔
مزید پڑھیں:عروج ممتاز نے شاداب خان کو کپتانی کیلئے بہترین چوائس قرار دیدیا
محمد ذوالکفل 43 رنز بنا کر پاکستان کی جانب سے نمایاں رہے، علی اسفند نے 41 رنز کی ناقبل شکست اننگز کھیلی۔بنگلہ دیش کی جانب سے بورسن نے 3، معروف اور جیشان نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








