عمران خان کو اگر حملے کا پتا تھا تو لوگوں کی جانیں کیوں خطرے میں ڈالیں، حکومت

تازہ ترین

تازہ ترین

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ اگر عمران خان کو حملے کا پتا تھا تو انہوں نے معصوم لوگوں کی جانیں کیوں خطرے میں ڈالیں؟
جمعے کو اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ ’عمران خان کہتے ہیں کہ انہیں پتا تھا کہ حملہ ہونا ہے تو کیوں پنجاب حکومت کو آگاہ نہیں کیا؟ معظم کا خون کس کے ہاتھ پر تلاش کریں؟‘
انہوں نے کہا کہ عمران خان بغیر ثبوت اور تحقیق قاتلانہ حملے کے الزامات لگا رہے ہیں۔ وہ اس حالت میں بھی جھوٹ بولنا نہیں چھوڑ رہے۔
مریم اورنگزیب نے سابق وزیراعظم کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ سیاسی میدان کو خونی میدان نہیں بننے دیں گے۔ خون بہا کر سیاست نہیں کی جا سکتی۔ 
انہوں نے کہا کہ گذشتہ روز پیش آنے والے واقعے کی ہم نے مذمت کی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے سب سے پہلے مذمت کی۔
مریم اورنگزیب کے بقول ’عمران خان نے شوکت خانم ہسپتال کے وسائل کو استعمال کیا۔ جو 14 لوگ زخمی ہوئے کیا ان کا علاج بھی شوکت خانم میں ہو رہا ہے؟‘
انہوں نے کہا کہ عمران خان اپنے دور حکومت کی چار سالہ کارکردگی پر نہیں بولتے۔ انہوں نے دوست ممالک کے ساتھ تعلقات خراب کیے۔ ان کے دور میں آٹا، گیس، چینی چوری کی گئی۔‘
مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ ’عمران خان کے دور میں مافیاز کا راج تھا۔ ان کا جھوٹا بیانیہ آج ناکام ہوگیا ہے۔‘

Related Posts