امام کعبہ شیخ عبدالرحمان السدیس نے جمعے کے خطبے میں کہا کہ سوشل میڈیا کے معاشرے پر منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں اس لیے اس پر پابندی کے قوانین کا نفاذ ضروری ہو گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:
سکھ مذہب کی توہین کرنے والا انتہا پسند ہندو مذہبی رہنما قتل
عرب میڈیا کے مطابق حرمین شریفین کے امور کے انچارج عبدالرحمان السدیس نے جمعے کے خطبے میں سوشل میڈیا کی معروف شخصیات کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ سے ڈرو، چھوٹی اور لغو باتوں سے بچو۔ سچے مذہب کی دعوت دو، قوم کی خدمت کرو اور ملک کی ترقی و سلامتی کے لیے نیکی کو فروغ دو۔
Sheikh Sudais: “O Celebrities: Fear Allah for your sake and for the sake of your followers. Invest in fame by calling for the true religion, serving the nation, for its development and security, being keys to goodness,..
pic.twitter.com/QTamngfyLl— Haramain Sharifain (@hsharifain) November 4, 2022
شیخ السدیس نے مزید کہا کہ سوشل میڈیا پر زیادہ تر مشہور شخصیات اپنی سستی شہرت کے لیے عجیب و غریب حرکتیں کر رہے ہیں۔ بچوں کی اچھی تربیت کے لیے ضروری ہے انھیں سوشل میڈیا سے دور رکھا جائے۔
امام کعبہ نے یہ نکتہ بھی اٹھایا کہ سوشل میڈیا کی مشہور شخصیات اپنی نجی زندگی کو شیئر کرتے ہیں جس کی وجہ سے ان کے فالوورز اپنا موازنہ ان سے کرنے لگتے ہیں اور احساس محرومی میں مبتلا ہوجاتے ہیں جس سے نفرت سمیت کئی مسائل جنم لے رہے ہیں۔
شیخ عبدالرحمان السدیس نے اس بات پر بھی زور دیا کہ حکومتیں سوشل میڈیا پر پابندیوں اور اسے ریگولیٹ کرنے کے لیے قانون سازی کریں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








