آئی ایم ایف کی شرط پر پیٹرولیم لیوی کی شرح بڑھادی گئی

تازہ ترین

تازہ ترین

اسلام آباد: عالمی مالیاتی ادارے ( آئی ایم ایف) کی شرط پر حکومت نے پیٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی کی شرح میں اضافہ کردیا۔

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا جس میں ہائی پریمیم پر پیٹرولیم ڈویلپمینٹ لیوی کی شرح بڑھانے کی منظوری دی گئی، عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی شرط پرپیٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی کی شرح بڑھانے کی منظوری دی گئی ہے۔

اجلاس میں ہائی اوکٹین پیٹرول پر لیوی کی شرح 50 روپے عائد کرنے کی منظوری دی گئی ہے اور ہائی اوکٹین پیٹرول پر 16 نومبر سے 50 روپے لیوی عائد ہو جائے گی۔

ای سی سی کے اجلاس میں پیٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس عائد کرنے سے متعلق سمری مؤخر کردی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

لوبان ورکشاپ چین اور پاکستان کے درمیان زرعی تعاون کو فروغ دے گی

وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ ہائی اوکٹین پر 30 روپے پیٹرولیم ڈویلپمینٹ لیوی عائد تھی، آئی ایم ایف کی شرط پر ہائی اوکٹین پر 50 روپے لیوی عائد کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔

ہائی اوکٹین پر فل پٹرولیم ڈویلپمینٹ لیوی کی شرح عائد کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔

Related Posts