سڈنی میں سری لنکن بیٹر دنوشکا زیادتی کے الزام میں گرفتار، بورڈ کی تصدیق

تازہ ترین

تازہ ترین

کولمبو: سری لنکن کرکٹ بورڈ نے قومی بیٹر دنوشکا گوناتھیلاکا کی آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملزم کی عدالت میں پیشی کل ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق سری لنکا کرکٹ کا کہنا ہے کہ آئی سی سی نے گوناتھیلاکا کی جنسی حملے کے الزام میں گرفتاری سے آگہی دی۔ دنوشکا گونا تھیلاکا پر سڈنی میں ایک خاتون کو جنسی حملے  کا نشانہ بنانے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

 بنگلہ دیش نے پاکستان کو میچ جیتنے کیلئے 128رنز کا ہدف دے دیا

ترجمان سری لنکن کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق 7 نومبر کے روز دنوشکا گونا تھیلاکا عدالت میں پیش ہوں گے۔ سری لنکن بورڈ تمام تر صورتحال پر نگاہ رکھے ہوئے ہے۔ معاملے کی تحقیقات کی جائیں گی۔

سری لنکن بورڈ کے ترجمان نے سری لنکن بیٹر کی جنسی حملے کے الزام میں گرفتاری کے متعلق کہا کہ اگر تحقیقات کے بعد دنوشکا گوناتھیلاکا قصور وار نکلے تو ان کے خلاف سخت کارروائی کریں گے۔

قبل ازیں دنوشکا گوناتھیلاکا پر 29 سالہ خاتون نے جنسی زیادتی کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ میری سری لنکن بیٹر سے ملاقات ایک ایپ کے ذریعے ہوئی۔ مجھے 4 بار زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔ 

Related Posts