بھارتی اداکار و فلمی ناقد کمال راشد خان (کے آر کے) نے پیشگوئی کی ہے کہ پاکستان میچ جیت جائے گا کیونکہ بنگلہ دیش نے مقررہ 20 اوورز میں 127 رنز ہی بنائے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں بھارتی اداکار کمال راشد خان نے کہا کہ بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم نے 127 رنز بنائے اور پاکستان کو جیتنے کیلئے 128 رنز کا ہدف دیا جس کا مطلب پاکستان کی جیت ہے۔
دی لیجنڈ آف مولا جٹ کا برطانیہ کے سینما گھروں پر راج
ٹوئٹر پیغام میں کے آر کے نے کہا کہ پاکستان یہ میچ جیت جائے گا اور میں پاکستان اور بھارت دونوں کو آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل تک رسائی کیلئے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
Team #Bangladesh scored only 127 runs. Means #Pakistan will win this match #PAKvsBAN! Congrats to #India and Pakistan to qualify for semi-final. #T20WC2022!
— KRK (@kamaalrkhan) November 6, 2022
قبل ازیں اپنے ایک اور ٹوئٹر پیغام میں بھارتی اداکار کمال راشد خان کا کہنا تھا کہ نیدر لینڈز نے شکست دے کر جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیم کے خوابوں کو بکھیر کر رکھ دیا۔
Netherlands defeated and shattered dreams of South Africa team of playing the semi-final. Life main Kuch Bhi Ho sakta hai. #SAvsNED #T20WC2022
— KRK (@kamaalrkhan) November 6, 2022
ٹوئٹر پیغام میں کمال راشد خان نے کہا کہ جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیم ٹی 20 ورلڈ کپ کا سیمی فائنل کھیلنے کا خواب دیکھ رہی تھی جسے نیدر لینڈز نے چکنا چور کیا۔ کرکٹ میں کچھ بھی ہوسکتا ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








