دی لیجنڈ آف مولا جٹ کا برطانیہ کے سینما گھروں پر راج، 1 روز میں ہزاروں پاؤنڈز کما لیے

تازہ ترین

تازہ ترین

دی لیجنڈ آف مولا جٹ عربی ترجمے کے ساتھ سعودی عرب میں دکھائی جائیگی
دی لیجنڈ آف مولا جٹ عربی ترجمے کے ساتھ سعودی عرب میں دکھائی جائیگی

لندن: سلطان راہی اور مصطفیٰ قریشی کی کلاسک فلم مولا جٹ کے ری میک دی لیجنڈ آف مولا جٹ کا برطانیہ کے سینما گھروں پر راج قائم ہوگیا، فلم نے 1 روز میں ہزاروں پاؤنڈز کما لیے۔

تفصیلات کے مطابق دی لیجنڈ آف مولا جٹ پیش کرنے والی کمپنی جیو فلمز کا دعویٰ ہے کہ فلم نے 1 روز میں 24 ہزار پاؤنڈز کمائے جو رواں برس ریلیز ہونے والی 3 بھارتی فلمز سے آگے نکل چکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

دی لیجنڈ آف مولا جٹ 150 کروڑ کمانے والی پہلی پاکستانی فلم بن گئی

پیشکاروں کے دعوے کے مطابق دی لیجنڈ آف مولا جٹ 3 بھارتی فلمز فون بھوت، ملی اور ڈبل ایکس ایل کے مقابلے میں زیادہ بزنس کرکے بھارتی فلمسازوں کو بھی حیران کرچکی ہے۔

پاکستان اور بھارت سمیت اردو سمجھنے والے ممالک میں دی لیجنڈ آف مولا جٹ کی تعریف کی جارہی ہے۔ عرب دنیا میں دی لیجنڈ آف مولا جٹ کو ترجمے کے ساتھ پیش کیا گیا جسے عوام کی بڑی تعداد نے پذیرائی دی۔

قبل ازیں دی لیجنڈ آف مولا جٹ کو گزشتہ ماہ 13 اکتوبر کے روز دنیا بھر کے سینما گھروں میں ریلیز کیا گیا۔ پروڈیوسرز کا کہنا ہے کہ دی لیجنڈ آف مولا جٹ کی کمائی 200 کروڑ سے زائد ہوچکی ہے۔ 

Related Posts