اسلام آباد: چیف جسٹس عمر عطابندیال نے سپریم کورٹ کے 3 نئے ججوں سےعہدوں کا حلف لیا۔
سپریم کورٹ میں 3 نئے ججوں کی حلف برداری کی تقریب ہوئی، چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال نے تینوں نئے ججز سے حلف لیا۔ حلف اٹھانے والوں میں جسٹس اطہر من اللہ، جسٹس حسن اظہر رضوی اور جسٹس شاہد وحید شامل ہیں۔
جسٹس اطہر من اللہ سمیت سپریم کورٹ کے 3 نئے ججز نے حلف اٹھا لیا۔ pic.twitter.com/MpVVRNFeip
— Khurram Iqbal (@khurram143) November 11, 2022
تقریب حلف برداری میں سپریم کورٹ کے ججز، بارکونسل کے نمائندے، سینئر وکلا، لا افسران اور عدالتی افسران و عملے کے علاوہ ججز کی فیملی نے شرکت کی۔ تین نئے ججز آنے کے بعد سپریم کورٹ میں ججز کی کل تعداد 15 ہوگئی۔ سپریم کورٹ میں تاحال مزید 2 ججز کی نشستیں خالی ہیں۔
واضح رہے کہ چند روز قبل ہی صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اعلیٰ عدلیہ میں ججز کی تعیناتی کی منظوری دی تھی۔
دوسری جانب جسٹس عمر فاروق نے چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔
جسٹس عامرفاروق اسلام آباد ہائیکورٹ کے باضابطہ طور پر نئے چیف جسٹس بن گئے pic.twitter.com/ljeR0PMSr5
— Sohail Rashid (@SohailRashid8) November 11, 2022
ایوان صدر میں ہونے والی تقریب حلف برداری میں صدر ڈاکٹر عارف علوی نے جسٹس عامر فاروق سے عہدے کا حلف لیا۔
جسٹس عامر فاروق نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے چھٹے چیف جسٹس کی حیثیت سے حلف اٹھایا۔
یاد رہے کہ چند روز قبل جوڈیشل کمیشن نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس عامر فاروق کو چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ بنانے کی منظوری دی تھی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








