پاکستان میں آئندہ سال جولائی سے فائیو جی سروس کا آغاز کیا جائے گا، وزیر آئی ٹی امین الحق

تازہ ترین

تازہ ترین

پاکستان میں آئندہ سال جولائی سے فائیو جی سروس کا آغاز کیا جائے گا
پاکستان میں آئندہ سال جولائی سے فائیو جی سروس کا آغاز کیا جائے گا

کراچی: وفاقی وزیر آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن سید امین الحق نے کہا ہے کہ پاکستان میں اسمارٹ فونز کی مینوفیکچرنگ شروع ہوچکی ہے اور جولائی 2023 تک پاکستان میں 5G لاؤنچ کر دیا جائے گا۔

شعبہ کمپیوٹر سائنس جامعہ کراچی کے زیر اہتمام منعقدہ کیرئیر فیسٹ2022 سے خطاب میں وفاقی وزیر سید امین الحق نےکہا کہ آئی ٹی انڈسٹریز اور جامعات کے باہمی اشتراک سے مستقبل کی ضروریات کو پورا کیا جاسکتا ہے۔ہماری کوشش ہے کہ ملک کے ہرحصے میں موجود افراد کی ٹیکنالوجی تک رسائی کو ممکن بنایاجائے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی دیگر 43 وزارتوں کے برآمدات کے مقابلے میں برآمدات میں سب سے زیادہ اضافہ آئی ٹی وٹیلی کمیونیکیشن میں ہوا ہے۔ دیگر وزارتوں کی برآمدات میں دو سے تین فیصد تک اضافہ ہوا ہے جبکہ آئی ٹی وٹیلی کمیونیکیشن کی برآمدات میں 47.44 فیصداضافہ ہوا ہے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ 20-2019 میں بھی اسٹارٹ اَپس کےلئے 75 ملین ڈالرز تھے جبکہ 2020 میں اسے بڑھا کر 373 ملین ڈالرز کردیا گیا اور اس کو 500 ملین ڈالرز تک لے کر جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:

سائنسدانوں نے خوفناک خوابوں پر قابو پانے کیلئے تکنیک دریافت کر لی

انہوں نے کہا کہ وزارت آئی ٹی وٹیلی کمیونیکیشن میں کرپشن کا نام و نشان نہیں اور جو کرپشن میں ملوث پایا جائے گا وہ منسٹری میں نہیں رہے گا۔ جب وزارت سنبھالی تو ہماری برآمدات 1.4 بلین ڈالرز تھی اورآج یہ بڑھ کر 2.6 بلین ڈالرز ہوگئی ہے جبکہ ہماراہدف 05 بلین ڈالرز ہے۔

امین الحق کا کہنا تھا کہ عصر حاضر آٹے اور دال، چاول کا دور نہیں بلکہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کا دور ہے کیونکہ آرکٹیچکر، ڈیفنس سسٹم،ہیلتھ عرض یہ ہر شعبہ ہائے زندگی میں ٹیکنالوجی بہت تیزی سے سرائیت کررہی ہے۔ ہمیں 2050 ء کے اہداف کے حصول کے لئے ابھی سے کام کرنا ہوگا۔

انہوں نے شعبہ جامعہ کراچی اور بالخصوص شعبہ کمپیوٹر سائنس کو مبارکباد پیش کی اور اس طرح پروگرامز کے تواترسے انعقاد پر زور دیا۔

قبل ازیں ستمبر کے شروع میں وفاقی وزیر سید امین الحق نے میٹا پر زور دیا تھا کہ وہ پاکستان میں اپنا دفتر قائم کرے۔

Related Posts