سیمی فائنل میں بد ترین شکست، پانڈیا نے کیا کہا؟

تازہ ترین

تازہ ترین

سیمی فائنل میں بد ترین شکست، پانڈیا نے کیا کہا؟
سیمی فائنل میں بد ترین شکست، پانڈیا نے کیا کہا؟

بھارتی آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے دوسرے سیمی فائنل میں انگلینڈ کے ہاتھوں عبرتناک شکست کے بعد رد عمل سامنے آگیا ہے۔

بھارتی آل راؤنڈر نے ٹوئٹر پر آکر اپنے رد عمل کا اظہار کیا، انہوں نے کہا کہ ٹوٹے ہوئے، شدید اداس، زخمی، جسے قبول کرنا ہم سب کے لیے مشکل ہے۔

بھارتی ٹیم کے کھلاڑیوں کے لیے بھارتی آل راؤنڈر نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ میں نے اس باؤنڈ کو انجوائے کیا جسے ہم نے ترتیب دیا ہم ہر قدم پر ایک دوسرے کے لیے لڑے۔

ہاردک پانڈیا کا اپنی ٹوئٹ میں مزید کہنا تھا کہ سپورٹنگ اسٹاف کا شکریہ جنہوں نے مہینوں ہمیں محنت اور لامتناہی لگن کے ساتھ سپورٹ کیا۔

اپنی ٹوئٹ میں سپورٹ کرنے والے مداحوں کے لیے بھی بھارتی کھلاڑی نے چند تصاویر شیئر کیں اور لکھاکہ ہم اپنے چاہنے والوں کے سپورٹ کرنے پر ان کے شکر گزار رہیں گے، ایسا نہیں ہونا تھا لیکن ہم غور کریں گے اور لڑتے رہیں گے۔

واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں انگلینڈ نے بھارتی سورماؤں کو 10وکٹوں سے بد ترین شکست سے دوچار کیا تھا۔

Related Posts