پاکستانی شوبز انڈسٹری کی مشہورو معروف اداکارہ ماہرہ خان اپنی اداکاری و خوبصورتی کی وجہ سے کافی شہرت کی حامل ہیں۔
اداکارہ کے میک اپ آرٹسٹ بابر ظہیر بھی کافی مقبول ہیں، حال ہی میں انہوں نے ماہرہ کے مخصوص میک اپ لُک کے بارے میں بتایا ہے۔
انہوں نے اداکارہ کے مخصوص میک اپ لُک کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ اگر چہرے پر ہلکا سا کنسیلر استعمال کیا جائے تو اس سے چہرہ کافی دلکش لگتا ہے اور اگر ساتھ ہی چہرے پر جگہ جگہ بلش آن لگایا جائے اور پھر اُسے میٹ کیا جائے تو ایسا لگتا ہے کہ جیسے میک اپ ہی نہیں کیا ہوا۔
ماہرہ خان کے میک اپ آرٹسٹ بابر نے اداکارہ کا میک اپ کرتے ہوئے ایک ویڈیو بھی شیئر کی جس میں انہوں نے اپنی پسندیدہ بیوٹی پراڈکٹس کے بارے میں بھی بتایا۔
یہ وہ پراڈکٹس ہیں جو کہ انھیں پسند ہیں:
ایل اے گرل کنسیلر
میبیلین انسٹنٹ ایج ریوائنڈ کنسیلر
فینٹی بلش
چارلٹ ٹلبری برونزر
میک مسکارا
نیٹ فلکس کی فلم فالنگ فار کرسمس کیوں دیکھنی چاہیئے؟
دوسری جانب شائستہ لودھی نے بھی جلد کو صحت مندرکھنے کے حوالے سے ایک ٹوٹکہ بتایا ہے، انہوں نے کہا کہ آپ چاہے میک اپ نہ کریں لیکن آپ کو موئسچرائزر اور سن بلاک کا استعمال ضرور کرنا چاہیئے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








