ہمارے معاشرے کے سب سے زیادہ نظرانداز کیے جانے والے سماجی مسائل میں سے ایک مسئلہ گھریلو ملازمین کے ساتھ کیا جانے والا غیر انسانی سلوک ہے۔ بہت سے معاملات میں، ان کے ساتھ گھریلو مالکان جو انہیں ملازم رکھتے ہیں، ان کے ساتھ غیر انسانی سلوک رواں رکھتے ہیں، گھریلو تشدد کے ایک حالیہ واقعے میں، ایک نوعمر لڑکے کو گھریلو مالکان نے تشدد کرکے ہلاک کردیا۔
گزشتہ روز یہ خبر سامنے آئی کہ کراچی کے علاقے بہادر آباد میں ایک خاتون لڑکے کو بے ہوشی کی حالت میں قریبی اسپتال کے پاس چھوڑ کر لاپتہ ہوگئی۔ لڑکا بعد میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ پولیس نے خاتون اور اس کے بیٹے کوان کی گاڑی کو ٹریس کرکے ان کے مقام کا پتہ لگانے کے بعد گرفتار کیا جس میں وہ لڑکے کو اسپتال لے کر آئے تھے۔
پچھلے کچھ سالوں میں، ملک بھر میں گھریلو ملازموں کے ساتھ ناروا سلوک میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ امیر اور غریب کے درمیان بڑھتے ہوئے طبقاتی تفاوت نے ملک میں تقریباً 12 ملین چائلڈ ورکرز کا ایک بڑا طبقہ پیدا کر دیا ہے۔
یہ اکثر رپورٹ کیا جاتا ہے کہ گھریلو ملازماؤں کو گھریلو مالکان کی طرف سے غیر مہذب نوعیت کے جسمانی استحصال کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔ مزید برآں، اگر بے سہارا ملازمہ پولیس سے رجوع کرتی ہے، تو وہ بااثر گھریلو مالکان کے خلاف غیر جانبدارانہ تحقیقات یا سماعت کی استطاعت نہیں رکھتی۔
پاکستان بھر میں گھریلو تشدد کے خلاف قوانین موجود ہیں اور صوبائی حکومتوں کو ان قوانین پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کی ضرورت ہے تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ اس کمزور طبقے کے ساتھ انصاف اور انسانی سلوک کیا جائے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں