کراچی: ناظم جوکھیو کا بے گناہ قتل، ملزمان نے مقتول کے 4 بچوں کی دیت کی رقم کا چیک عدالت میں جمع کرادیا۔
ذرائع کے مطابق ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملیر کی عدالت میں ناظم جوکھیو قتل کیس کی سماعت ہوئی، حکام کی جانب سے کیس کے مرکزی ملزم رکن سندھ اسمبلی جام اویس کو آج بھی عدالت میں نہیں لایا گیا۔
ناظر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملیر کی جانب سے دیت کی رقم سے متعلق رپورٹ جمع کروادی گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق ملزمان نے مقتول کے 4 بچوں کی دیت کی رقم 30 لاکھ 58 ہزار 955 روپے کا چیک جمع کرادیا ہے، مقتول کے چاروں بچوں کے شیئرز سے متعلق بھی ناظر نے عدالت کو آگاہ کیا۔
عدالت کی جانب سے کیس کی مزید سماعت 19 نومبر تک ملتوی کردی گئی ہے۔
مزید پڑھیں:کراچی میں رینجرز اور پولیس کی مشترکہ کارروائی، 2 مغوی بچے بازیاب
واضح رہے کہ مقتول ناظم جوکھیو کی بیوہ کی جانب سے اپنے چار بچوں کے لیے دیت کی رقم کا مطالبہ کیا گیا تھا، ملزمان کے خلاف ملیر میمن گوٹھ تھانے میں مقدمہ درج ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








