سیالکوٹ انٹر نیشنل ایئرپورٹ کو 16دن کیلئے بند کرنے کا فیصلہ

تازہ ترین

تازہ ترین

سیالکوٹ انٹر نیشنل ایئرپورٹ کو 16دن کیلئے بند کرنے کا فیصلہ
سیالکوٹ انٹر نیشنل ایئرپورٹ کو 16دن کیلئے بند کرنے کا فیصلہ

سیالکوٹ: سیالکوٹ انٹر نیشنل ایئرپورٹ کو رن وے کی مرمت کے باعث 16دن کیلئے بند کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سیالکوٹ انٹر نیشنل ایئرپورٹ کو 16دن کیلئے بند کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا، اس دوران سیالکوٹ ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن مکمل طور پر بند رہے گا۔

سیالکوٹ ایئرپورٹ منیجر نے بتایا کہ سیالکوٹ ایئرپورٹ کے رن وے نمبر 04/22کی مرمت اور مینٹیننس کے کام کی وجہ سے بند کیا جارہا ہے۔ایئرپورٹ کو 5دسمبر سے20دسمبر تک بند کرنے کے حوالے سے نوٹم بھی جاری کردیا گیا ہے۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی سمیت ملکی و غیر ملکی ایئرلائن کو نوٹم کے ذریعے آگاہ کردیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:کے الیکٹرک صارفین کیلئے خوشخبری، بجلی 5 روپے فی یونٹ سستی ہوگئی

قومی ایئر لائن سمیت دیگر ملکی و غیر ملکی ایئرلائن سیالکوٹ آپریشن کے حوالے سے اپنے شیڈول میں ردوبدل بھی کرے گی، سیالکوٹ ایئرپورٹ کے رن وے کی ریپئر مینٹننس کی وجہ سے لاہور اور اسلام آباد ایئرپورٹ کو متبادل کے طور پر استعمال کیا جائیگا۔

Related Posts