اسلام آباد: نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کے الیکٹرک کیلئے بجلی 5 روپے 13 پیسے فی یونٹ سستی کردی۔
نیپرا نے کے الیکٹرک کے ستمبر کیلئے ایف سی اے میں کمی کی منظوری دے دی جس کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا۔
نوٹیفیکیشن کے مطابق کے الیکٹرک نے 4 روپے 62 پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست کی تھی، اتھارٹی نے 25 اکتوبر 2022ء کو ایف سی اے پرعوامی سماعت کی تھی اور کمی کی منظوری دی گئی۔
نیپرا کے مطابق قبل ازیں اگست کا ایف سی اے صارفین سے 4 روپے 89 پیسے فی یونٹ کمی کے ساتھ چارج کیا گیا تھا، ستمبر کا ایف سی اے اگست کی بہ نسبت صارفین سے 24 پیسے کم چارج کیا جائے گا۔
مہنگائی کی مجموعی شرح 29.24 فیصد پر پہنچ گئی
جاری کیے گئے نوٹیفیکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ اس کمی کا اطلاق صرف ایک ماہ کیلئے ہوگا، لائف لائن صارفین، 300 یونٹس تک گھریلوصارفین ، زرعی صارفین اور الیکٹرک وہیکل چار جنگ ا سٹیشنز پر اس کا اطلاق نہیں ہوگا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








