لاہور: ملک میں ایک ہفتے کے دوران مہنگائی کی مجموعی شرح 29.24 فیصد پر پہنچ گئی جبکہ 22 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔
وفاقی ادارہ شماریات نے ہفتہ وار مہنگائی کے اعدادوشمار جاری کردیے جس کے مطابق ایک ہفتے میں مہنگائی میں 0.74 فیصد کے اضافے کے بعد مجموعی شرح 29.24 فیصد ہوگئی۔
ایک ہفتے کے دوران 22 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، آلو، پیاز، ٹماٹر، چینی اور انڈوں سمیت اشیائے ضروریہ کی قیمتیں بڑھ گئیں۔
شہباز شریف کے دورہ بیجنگ سے پاک چین تعلقات کی انفرادیت کی عکاسی ہوتی ہے، چینی سفیر
ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق پیازکی فی کلو قیمت میں 38.85 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، آلو کی فی کلو قیمت میں 3.68 روپے بڑھی اورچینی 3.16 روپے فی کلومہنگی ہوگئی۔
ادارہ شماریات کے مطابق حالیہ ہفتے میں ملک بھرکے 17 شہروں سے 51 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کا جائزہ لیا گیا۔
اس کےعلاوہ 14 اشیاء کی قیمتوں میں کمی اور 15 میں استحکام رہا ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








