مفرور ملزم لندن میں بیٹھ کر اہم فیصلوں کے نام پر قوم کا مذاق اُڑارہا ہے، شیخ رشید

تازہ ترین

تازہ ترین

پی ڈی ایم کا سیاسی جنازہ نکل چکا، چیخیں بلاول کی پریس کانفرنس میں واضح تھیں، شیخ رشید
پی ڈی ایم کا سیاسی جنازہ نکل چکا، چیخیں بلاول کی پریس کانفرنس میں واضح تھیں، شیخ رشید

راولپنڈی: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ مفرور ملزم لندن میں بیٹھ کر اہم فیصلوں کے نام پر قوم کا مذاق اُڑارہا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام میں سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ لندن میں استخارہ کی میٹنگ سات روز کے چلے میں بدل گئی، تعیناتی پسند نہ پسند پر نہیں آئین اور قانون کے مطابق میرٹ پر ہوگی۔

ٹوئٹر پیغام میں شیخ رشید کا کہنا تھا کہ مفرور ملزم اہم فیصلوں کے نام پر قوم کا مذاق اُڑا رہے ہیں، تیس نومبر کے بعد تیرا پارٹیاں تیتر بیتر ہوجائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں:

شہری کیخلاف متنازع ٹرینڈ میں ٹوئٹس کرنے پر درج مقدمہ خارج

انہوں نے کہا کہ ایف آئی آر کٹ نہیں رہی، پوسٹ مارٹم کی رپورٹ نہیں مل رہی، وزرا دفتر نہیں جارہے ہیں، حکومت ٹھپ ہوگئی۔

سابق وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ احتساب حساب انتخاب ہوکر رہے گا، غریب کو نہ پیناڈول مل رہی ہے نہ انسولین مفرور ملزم لندن میں بیٹھے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ راولپنڈی پہنچنے پر عمران خان کا تاریخی استقبال کروں گا، 15 دن اہم ہیں اس لیے 30 نومبرتک ٹی وی نہیں ٹوئٹر پر چلاگیا ہوں۔

Related Posts