وجیہہ سواتی قتل کیس، سابق شوہر کو سزائے موت سنادی گئی

تازہ ترین

تازہ ترین

وجیہہ سواتی قتل کیس، سابق شوہرکو سزائے موت سنا دی گئی
وجیہہ سواتی قتل کیس، سابق شوہرکو سزائے موت سنا دی گئی

راولپنڈی: پاکستانی نژاد امریکی خاتون وجیہہ سواتی کے قتل کے مرکزی ملزم سابق شوہر کو سزائے موت سنا دی گئی۔

راولپنڈی کی عدالت میں وجیہہ سواتی قتل کیس کی سماعت ہوئی، عدالت نے مرکزی ملزم مقتولہ کے شوہر رضوان حبیب کو سزائے موت سنادی، جب کہ ملزم کو 10 سال قید کی بھی سزا سنائی گئی ہے۔

عدالت نے مقتولہ کے سابق سسر حریت اللہ اورملازم سلطان کو لاش کی بےحرمتی پر7 سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی۔ ملزم رشید اور زاہدہ کو عدم ثبوت کی بنیاد پر بری کردیا گیا۔

وجیہہ سواتی قتل کیس کا فیصلہ سنائے جانے کے وقت امریکی سفارت خانہ کے 4 سینیر اہلکاراور ایف بی آئی ٹیم بھی عدالت میں موجود تھی۔ امریکی ایف بی آئی افسر نے فیصلے کو بہترین قرار دیا۔

یہ بھی پڑھیں:

لسبیلہ میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، کالعدم تنظیم کے 2 دہشت گرد گرفتار

واضح رہے کہ راولپنڈی میں پاکستانی نژاد امریکی خاتون وجیہہ سواتی کے قتل کیس میں گرفتار مقتولہ کے سابق، دوسرے شوہر ملزم رضوان حبیب نے دورانِ تفتیش اعتراف جرم کیا تھا۔

ملزم رضوان حبیب کا کہنا تھا کہ پولینڈ جا کر پناہ لینے اور شہریت لینے کا منصوبہ بنایا تھا، جس کے لیے پاسپورٹ بھی حاصل کر لیا تھا۔

پولیس کے سامنے دورانِ تفتیش ملزم رضوان حبیب نے انکشاف کیا تھا کہ والد نے کہا تھا کہ وجیہہ کو قتل کرنے میں صرف 50 ہزار روپے لگیں گے۔

اس حوالے سے سی پی او راولپنڈی کا کہنا تھا کہ مقتولہ وجیہہ کے سابق شوہر رضوان نے 16 اکتوبر کو وجیہہ کو ایئر پورٹ سے ریسیو کیا، ساتھ لے جا کر قتل کر دیا، لاش ملازم کے گھر دفن کی گئی تھی۔

Related Posts