لندن : وزیراعظم شہباز شریف کی لندن سے پاکستان روانگی ایک بار پھر مؤخر ہوگئی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے لندن میں مزید ایک روز قیام بڑھا دیا۔ وزیراعظم نے آج رات لندن سے لاہور کیلئے روانہ ہونا تھا لیکن اب اُن کی واپسی کل متوقع ہے۔
واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے لندن میں نواز شریف سے تین دن میں چار ملاقاتیں کیں جس میں ملکی صورتحال پر صلاح مشورے کیے گئے۔ پاکستان میں اتحادی سیاسی جماعتوں سے بھی رابطے ہوئے۔ شریف برادران نے حکومت کی مدت پوری کرنے پر اتفاق کرلیا۔
مفرور ملزم لندن میں بیٹھ کر اہم فیصلوں کے نام پر قوم کا مذاق اُڑارہا ہے، شیخ رشید
قبل ازیں سابق وزیراعظم نواز شریف کی جانب سے جاری کیے گئے ایک بیان میں کہا گیا تھا کہ جتھوں کی بات نہ پہلے مانی، نہ اب مانیں گے۔ ملک اس وقت مشکل میں ہے، دعا ہے سارے معاملات بہتر ہو جائیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ آرمی چیف کی تعیناتی آئینی معاملہ ہے، قانون کے مطابق ہوگی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








