عمران خان پر قاتلانہ حملے کی آئینی سطح پر تحقیقات کروائی جائیں، سپریم کورٹ میں درخواست دائر

تازہ ترین

تازہ ترین

عمران خان پر قاتلانہ حملے کی آئینی سطح پر تحقیقات کروائی جائیں، سپریم کورٹ میں درخواست دائر
عمران خان پر قاتلانہ حملے کی آئینی سطح پر تحقیقات کروائی جائیں، سپریم کورٹ میں درخواست دائر

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں سابق وزیراعظم عمران خان پر قاتلانہ حملے کی تحقیقات کیلئے درخواست دائر کردی۔

درخواست شاہ محمود قریشی، عثمان بزدار، شفقت محمود اور دیگر اراکین پارلیمان نے دائر کی۔ جس میں اعظم سواتی کے واقعے پر کارروائی کرنے اور ارشد شریف کے پسماندگان کی داد رسی کی استدعا بھی کی گئی ہے۔

عثمان بزدار نے درخواست ڈپٹی رجسٹرار سپریم کورٹ اعجاز گورائیہ کے پاس جمع کروائی۔ ڈپٹی رجسٹرار نے تحریک انصاف کی آئینی درخواست وصول کرکے درخواست کا ڈائری نمبر فراہم کر دیا۔

پی ٹی آئی کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ تحریک انصاف کے رہنماؤں نے جوڈیشل کمیشن بنانے کی درخواست دائر کی ہے، سپریم کورٹ ان معاملات پر سوموٹو نوٹس لیکر کاروائی کرے۔

پی ٹی آئی نے مختلف واقعات کی تحقیقات کے لیے سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں بھی درخوات دائر کردی۔ درخواست پر 26 ایم این ایز اور ایم پی ایز کے دستخط موجود ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

اسحاق ڈار کی حاضری سے مستقل استثنی کی درخواست منظور

درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ عمران خان پر حملہ، اعظم سواتی کی مبینہ ویڈیو اور ارشد شریف کے قتل کی عدالتی تحقئقات کروائی جائیں، اب تمام واقعات کیلئے جوڈیشل کمیشن قائم کیا جائے۔ سابق وزیر اعظم عمران خان پر قاتلانہ حملے کی اعلیٰ سطح پر تحقیقات کروائی جائے۔

اسی طرح کی درخواست سپریم کورٹ پشاور رجسٹری میں ڈپٹی اسپیکر محمود جان، صوبائی وزراء عاطف خان، شوکت یوسفزئی، کامران بنگش، ڈاکٹر امجد، سینیٹر عثمان ترکئی اور خواتین ایم پی ایز کی جانب سے بھی جمع کروائی جائے گی۔

Related Posts