کراچی پولیس کی کارروائی، مہنگی موٹر سائیکلز چھیننے والا 4رکنی گروہ گرفتار

تازہ ترین

تازہ ترین

گرفتار
(فوٹو: آن لائن)

کراچی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مہنگی موٹر سائیکلز چھیننے والے 4 رکنی گروہ کو گرفتار کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق 4 رکنی گروہ کو کراچی کی بلال کالونی پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کیا۔ حراست میں لیے گئے ملزمان میں قاسم کلو، احمر لٹو، احسان پتلو اور بابر شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

منگھوپیر میں قبضہ مافیا کی فائرنگ، مختیار کار اعجاز چانڈیو جاں بحق

بلال کالونی پولیس کا کہنا ہے کہ 4 رکنی گروہ میں شامل گرفتار ملزمان پولیس کو انتہائی مطلوب تھے۔ ملزمان موٹر سائیکل چھیننے کی واردات کے دوران مزاحمت پر شہریوں پر گولیاں چلا دیتے تھے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کو سی سی ٹی وی فوٹیج میں موٹر سائیکل چھینتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ 4 رکنی گروہ چھینی ہوئی موٹر سائیکلز بلوچستان کے علاقے حب میں لے جا کر فروخت کرتا تھا۔

حکام کا کہنا ہے کہ ملا نامی منشیات فروش موٹر سائیکل کے بدلے گروہ کو پیسے اور آئس کا نشہ دیتا تھا۔ گرفتار ملزمان پہلے بھی متعدد مرتبہ جیل جاچکے ہیں۔ ملزمان کے قبضے سے 4پستول اور 2 موٹر سائیکلز برآمد ہوئیں۔

ملزمان کے قبضے سے 1 کار بھی برآمد ہوئی۔ شہریوں سے چھینے ہوئے 20 سے زائد موبائل فونز، پرس اور دیگر سامان بھی برآمد ہوا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔ 

 

Related Posts