کوئٹہ: بلوچستان اسمبلی نے قومی شناختی کارڈ کے اجرا میں ڈی این اے کو لازمی قرار دینے کے حوالے سے قرارداد منظور کرلی ہے ۔
بلوچستان اسمبلی کا اجلاس قائم مقام اسپیکر سرداربابرموسیٰ خیل کی زیرصدارت 2 گھنٹے کی تاخیر سے منعقد ہوا جس میں پارلیمانی سیکرٹری بشریٰ رند نے قومی شناختی کارڈ کے اجرا میں ڈی این اے کو لازمی قراردینے سے متعلق قرارداد پیش کی جسے ایوان نے متفقہ طور پر منظور کرلیا۔
بلوچستان اسمبلی نے پارٹنر شپ بلوچستان، تنازعات کا متبادل حل ، بلوچستان ورکرز کمپنسیشن ، بلوچستان آکوپیشنل سیفٹی اینڈ ہیلتھ اور بلوچستان کمرشل کورٹس کے مسودہ قانون منظور کرلیے، یہ مسودات قوانین قائمہ کمیٹیوں سے منظور ہوچکے ہیں۔
ای سی سی نے 1800ارب روپے کے کسان پیکیج کی منظوری دے دی
دوسری جانب وزیرِ خارجہ نے دفاعی نمائش کا افتتاح کردیا۔ آئیڈیاز 2022 کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے پاکستان میں بین الاقوامی تجارتی وعسکری وفود کو خوش آمدید کہا۔
کراچی میں بین الاقوامی دفاعی نمائش آئیڈیاز 2022 کا انعقاد جاری ہے۔ وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ڈیفالٹ کے خطرے سے نکل چکا ہے۔
بین الاقوامی دفاعی نمائش سے خطاب کے دوران وزیرِ خارجہ نے کہا کہ حکومت دفاعی پیداوار میں نجی شعبے کی شراکت داری کی حوصلہ افزائی کر رہی ہے۔ ہم خارجہ پالیسی کے تحت تمام ممالک سے تعلقات بہتر کر رہے ہیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








