کراچی: ایف آئی اے کی ٹیم نے کراچی ایئر پورٹ پر کامیاب کارروائی کرتے ہوئے جعلی ویزے پر سعودی عرب جانے والے 5 مسافروں کو گرفتار کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق مسافرامیگریشن کے دوران پوچھے گئے سوالات پر حکام کو مطمئن نہ کرسکے، جس پر اُن کی تلاشی لی گئی، دورانِ تلاشی ملزمان کے سامان سے ساؤتھ افریقہ کے جعلی ویزہ اسٹیکر برآمد کرلیے گئے۔
اوجی ڈی سی ایل انتظامیہ اور ملازمین کیساتھ اسلام آباد پولیس کا ناروا سلوک
گرفتار ملزمان غیر ملکی پرواز سے سعودی عرب جارہے تھے۔ ملزمان میں شہاب حیدر، مظہر اقبال، محمد تنزیل، محمد بلال اور محمد رضوان شامل ہیں۔ گرفتار ملزمان کا تعلق راولپنڈی، مانسہرہ، ہری پور اور گجرات سے ہے۔
حکام کے مطابق ملزمان کو اینٹی ہیومن ٹریفیکنگ سرکل کراچی منتقل کر کے امیگریشن آرڈیننس کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا جبکہ مزید تفتیش ابھی جاری ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








