سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کے خلاف آن ائیر شو میں تبصرہ پڑھ کر طیش میں آگئے۔
وسیم اکرم نے نجی میڈیا کے ایک شو میں گفتگو کرتے ہوئے سوشل میڈیا صارف کا تبصرہ پڑھنے سے گریز کیا مگر شدید ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے اسے کھری کھری سنادیں۔
— Guess Karo (@KuchNahiUkhada) November 15, 2022
وسیم اکرم نے شو میں صارف سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ سوال کی صورت جو بدتمیزی تم نے کی اسے میں پڑھ کر بھی نہیں سناسکتا لیکن جو بدتمیزی تم نے کی، تمہیں کسی بڑے چھوٹے کی تمیز نہیں ہے، تم اپنے کھلاڑیوں سے بدتمیزی کررہے ہو کوئی شرم کوئی حیا نہیں ہے۔
سابق کپتان کا مزید کہنا تھا کہ ’ اس سوال کو پڑھ کر مجھے شدید غصہ آرہا ہے میری خواہش ہے کہ تم میرے سامنے ہوتے‘۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








