روپے کی قدر میں مزید کمی، ڈالر کی قیمت 222 روپے سے تجاوز کرگئی

تازہ ترین

تازہ ترین

کراچی: ملک میں امریکی ڈالر کی قدر عدم استحکام کا شکار ہے، جو کسی دن مہنگا تو اچانک سستا ہونے لگتا ہے۔

فاریکس ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج صبح سے ہی ڈالر کی قیمت میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔

انٹربینک میں آج کاروبار کے آغاز میں ڈالر 50 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 222 روپے 25 پیسے کا ہوگیا۔

گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر 221 روپے 75 پیسے پر بند ہوا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:

نوماہ میں چین کو پاکستان سے تل کے بیجوں کی برآمدات میں 50 فیصد کا اضافہ ہوا

دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج صبح کاروبار کا مثبت آغاز ہوا ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 51 پوائنٹس کے اضافے سے 42848 پر آگیا ہے۔

Related Posts