سیہون آنیوالی زائرین کی مسافر وین حادثے کا شکار، 20افراد جاں بحق

تازہ ترین

تازہ ترین

سیہون آنیوالی زائرین کی مسافر وین حادثے کا شکار، 20افراد جاں بحق
سیہون آنیوالی زائرین کی مسافر وین حادثے کا شکار، 20افراد جاں بحق

سیہون: خیر پور سے سیہون آنے والی زائرین کی مسافر وین انڈس ہائی وے روڈ پر حادثے کا شکار ہوگئی، جس کے باعث 20افراد لقمہ اجل بن گئے۔

اسسٹنٹ کمشنر سیہون اقبال حسین کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ افسوسناک واقعے میں 20افراد جاں بحق ہوگئے ہیں، جاں بحق افرادمیں 8 خواتین، 6 بچیاں، 4 بچے، دو مرد بھی شامل ہیں، جبکہ 10 افراد زخمی ہوئے ہیں، زخمیوں میں سے دو افراد کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق انڈس ہائی وے روڈ پر ٹول پلازہ کے قریب قلندرکے زائرین کے ساتھ خوفناک حادثہ رونما ہوا ہے، خیرپور سے سیہون آنے والی مسافر وین انڈس ہائی وے روڈ کو لگائے گئے کٹ میں گر گئی، مسافر وین میں معصوم بچے اور خواتین سوار تھے۔

وین پانی میں گرکر حادثے کا شکار ہوئی، 15 لاشوں کو نکال لیا گیا ہے، جنہیں سیّد عبد اللہ شاہ انسٹیٹیوٹ سیہون منتقل دیا گیا ہے، افسوسناک حادثے میں جاں بحق افراد میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔ حادثے میں متعدد افراد زخمی ہیں۔

واضح رہے کہ منچھر جھیل کے سیلابی پانی کو دریائے سندھ میں اخراج کرنے کیلیئے 2 ماہ قبل انڈس ہائی وے روڈ کو کٹ لگایا گیا تھا۔

مزید پڑھیں:سیہون شریف، دو بسوں میں تصادم، 4افراد لقمہ اجل بن گئے، متعدد زخمی

عینی کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ نیشنل ہائی ویز اتھارٹی کی غفلت کے باعث دو ماہ سے کٹ بند نہیں ہوا جس کے باعث حادثہ پیش آیا۔اتھارٹی کو بار بار شکایات بھی کی گئیں مگر کوئی جواب نہ آیا۔

Related Posts