اسلام آباد:ملک بھر میں ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ دیکھنے کو ملا ہے۔
ادارہ شماریات کی رپورٹ بتایا گیا ہے کہ ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی شرح میں اعشاریہ 62 فیصد اضافہ دیکھنے کو ملا، جس کے بعد مہنگائی کی شرح 28.67 فیصد تک پہنچ گئی۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ حالیہ ہفتے کے دوران 23 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، پیاز، آلو انڈے اور دیگر اشیائے ضروریہ کی قیمتیں بھی مزید بڑھ گئیں۔
دوسری جانب یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کی جانب سے گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں کمی کی گئی ہے۔
مہنگائی سے متاثرہ عوام کے لئے یوٹیلیٹی سٹورز سے خریداری پر ریلیف کی خوشخبری سنادی گئی، کوکنگ آئل اور گھی کی قیمتوں میں کمی کا اطلاق فوری طور پر نافذ العمل ہوگا۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ مختلف برانڈز کے گھی کی قیمتوں میں 7 سے 39 روپے تک کی کمی کی گئی، حبیب بناسپتی کی قیمت میں 34 روپے، حبیب کوکنگ آئل فی لٹر قیمت میں 36 روپے کم کردی گئی ہے۔
ایوا پریمئم برانڈ گھی کی قیمت میں 39 روپے فی کلو کمی، سویا سپریم گھی پریمیئم برانڈ کے 1 کلو کی قیمت میں 25 روپے، سویا سپریم کوکنگ آئل فی لیٹر کی قیمت میں 7 روپے کمی کی گئی۔
مزید پڑھیں:روپے کی قدر میں مزید کمی، ڈالر کی قیمت 223 روپے سے تجاوز کرگئی
سیلاب کی وجہ سے کھڑی فصلوں کو پہنچنے والے نقصان اور بجلی کے نرخوں میں زبردست اضافے کی وجہ سے سبزیوں کی بڑھتی ہوئی قیمتوں، خاص طور پر پیاز اور ٹماٹر نے حالیہ ہفتوں میں مہنگائی کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کیا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








