سابق سفیر اور وزیراعظم کے معاون خصوصی اور افغان امور کے نمائندہ خصوصی محمد صادق نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان اگلے سال افغانستان کے طلبہ کو مزید 45 سو تعلیمی وظائف فراہم کرے گی۔
پاکستان کی سرکاری خبر ایجنسی اے پی پی کے مطابق سنیچر کو محمد صادق نے افغانستان بین الوزارتی رابطہ سیل کے اجلاس میں کہا اس وقت چھ ہزار کے قریب افغان طلبہ پاکستان کی صف اول کی جامعات سے میڈیکل، انجینیئرنگ اور سوشل سائنسز سمیت مختلف شعبوں میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








