شعیب ملک اور ثانیہ مرزا میں طلاق کی افواہیں دم توڑ گئیں

تازہ ترین

تازہ ترین

 بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا اور پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کی نئی تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہونے کے بعد طلاق کی افواہیں دم توڑ گئیں۔

دونوں کی طلاق کی افواہیں کئی دنوں سے وائرل تھیں اور بھارتی میڈیا نے متعدد ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے 10 نومبر کو دعویٰ کیا تھا کہ دونوں نے علیحدگی کا فیصلہ کرلیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by UrduFlix (@urduflixofficial)

طلاق کی خبروں کے درمیان ہی ان کے آنے والے شو ’دی مرزا ملک شو‘ کا اعلان کیا گیا اور شعیب ملک نے چند دن قبل اہلیہ کو جنم دن کی مبارک باد بھی دی تھی۔

دونوں اسٹارز کے آنے والی شو کی ریکارڈنگ کے دوران بنائی گئی مختصر ویڈیوز اور تصاویر وائرل ہونے کے بعد ان کی طلاق کی افواہیں دم توڑ گئیں اور دونوں کو ایک ساتھ خوشگوار موڈ میں دیکھ کر ان کے مداحوں نے سکھ کا سانس لیا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by UrduFlix (@urduflixofficial)

ثانیہ مرزا اور شعیب ملک کی ’دی مرزا ملک شو‘ کے سیٹ پر بنائی گئی ایک مختصر ویڈیو میں ان کے ہمراہ اداکار فہد مصطفیٰ کو دیکھا جا سکتا ہے،  مختصر ویڈیو کو اردو فلکس نے انسٹاگرام پر شیئر کیا ہے۔

شو ریکارڈنگ کی بعض تصاویر بھی وائرل ہوئیں جن میں سے ایک تصویر میں دونوں کو فہد مصطفیٰ،عدنان صدیقی اور ہمایوں سعید کے سیٹ پر خوشگوار موڈ میں دیکھا جا سکتا ہے۔

Related Posts