ممبئی:بالی وڈ کی معروف اداکارہ کترینہ کیف کیمرہ مینوں کو اپنے جم کے باہر دیکھ کر شدید برہم ہوگئیں، اس دوران انہوں نے کیمرہ مینوں کو کھری کھری سنادیں۔
اس حوالے سے بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ گزشتہ شب کترینہ کیف جم جانے کیلئے اپنی گاڑی سے اتر رہی تھیں کہ پاپارازی نے اپنے کیمروں کا رخ ان کی جانب کرلیا۔
اداکارہ نے سب سے پہلے اپنی گاڑی کا دروازہ بند کرنے کی کوشش کی جب انہوں نے اپنے راستے میں کیمرے آتے دیکھے۔پاپارازی میں سے ایک اداکارہ کو رکنے کے لیے کہتا ہے تو وہ آگے سے جواباً انہیں اپنے کیمرے نیچے کرنے کو کہتی ہیں۔
مزید پڑھیں:کیرتی سینن کا پارٹنر سے متعلق پوچھے گئے سوال پر دلچسپ جواب
جب کترینہ کو احساس ہوتا ہے کہ اُن کی ویڈیو بن رہی ہے تو اُن کا کہنے کا انداز بدل جاتا ہے، اداکارہ کہتی ہیں کہ آپ لوگ کیمرہ نیچے رکھو، ہم یہاں ایکسرسائز کرنے آئے ہیں۔اس کے بعد وہ غصے میں کیمروں سے دور چلی گئیں اور پاپارازی نے ان سے معذرت کی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








