پارٹنر سے متعلق پوچھے گئے سوال پربھارتی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ کیرتی سینن نے دلچسپ درعمل کا اظہار کیا ہے۔
بھارتی اداکارہ کیرتی سینن ایک ایوارڈ تقریب کے دوران پاپارازیز کو تصاویر دے رہی تھیں جن میں موجود کئی لوگ ان سے مختلف سوالات پوچھ رہے تھے۔
موقع پر غنیمت جانتے ہوئے ایک شخص نے بھارتی اداکارہ سے سوال کیا کہ آپ کا پارٹنر نہیں ہے؟

کیرتی سینن نے پوچھے گئے سوال کا مختصر جواب دیا ”تو کیا ہوا“ اور اس کے بعد وہ مسکراتے ہوئے مزید تصاویر بنواتی رہیں۔ سوال کرنے والے کوشش کی کہ وہ مزید کچھ کہیں مگر انہوں نے خاموشی اختیار کئے رکھی۔
مزید پڑھیں:معروف بھارتی اداکارہ تبسم دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئیں
واضح رہے کہ بھارتی اداکارہ کیرتی سینن بالی ووڈ فلم انڈسٹری کے لئے متعدد معروف فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں، ان کی کئی فلمیں کامیابی سے ہمکنار ہوئی ہیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








