معروف بھارتی اداکارہ تبسم دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئیں

تازہ ترین

تازہ ترین

معروف بھارتی اداکارہ تبسم دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئیں
معروف بھارتی اداکارہ تبسم دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئیں

ممبئی: معروف ہندوستانی اداکارہ تبسم جنہوں نے بطور چائلڈ آرٹسٹ بڑے پیمانے پر کام کیا اور پھر دوردرشن پر ہندوستانی ٹیلی ویژن کے پہلے ٹی وی ٹاک شو ‘پھول کھلے ہیں گلشن گلشن’ کی میزبان کے طور پر شہرت حاصل کی، جمعہ کے روز 78برس کی عمر میں انتقا ل کرگئیں۔

معروف اداکارہ کو کچھ روز قبل ہسپتال میں داخل کیا گیا تھا، انہیں گیسٹرو کا مسئلہ تھا، انہیں اسپتال میں چیک اپ کے لئے لے جایا گیا، رات کے وقت انہیں اچانک دل کا دورہ پڑا، جس کے باعث وہ انتقال کرگئیں۔

Indianexpress.com کی ایک رپورٹ میں بھی ان کے حوالے سے کہا گیا ہے، ”وہ بالکل صحت مند تھیں۔ ہم نے 10 دن پہلے اپنے شو کے لیے شوٹنگ کی تھی۔ اور اگلے ہفتے دوبارہ شوٹنگ کرنے والے تھے۔ یہ سب اچانک ہوگیا۔”

مزید پڑھیں:سابقہ اداکارہ صنم چودھری کا جوائے لینڈ پر پابندی کا مطالبہ

تبسم نے 1947 میں بطور چائلڈ آرٹسٹ فلموں میں کام کرنا شروع کیا اور انہیں بے بی تبسم کے نام سے جانا جاتا تھا۔ انہوں نے 1940 کی دہائی کے آخر میں نرگس، میرا سہاگ، مانجھدار اور باری بھین جیسی فلموں سے انڈسٹری میں شروعات کی۔

Related Posts