پاکستانی فنکاروں نے بھارت کا فلمی میلہ لوٹ لیا

تازہ ترین

تازہ ترین

بھارت کے پہلے بارڈر لیس فلم فیسٹیول ’انڈس ویلی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول‘میں ماہرہ خان اور صبا قمر سمیت چار پاکستانیوں نے ایوارڈز جیت لیے۔

فلم فیسٹیول کے دوران پاکستانی فلم ’زندگی تماشا، کملی اور پرنس چارمنگ‘ کو بھی پیش کیا گیا اور تینوں فلموں نے فلم فیسٹیول میں مجموعی طور پر چار ایوارڈز اپنے نام کیے۔

یہ بھی پڑھیں:

سابقہ اداکارہ صنم چودھری کا جوائے لینڈ پر پابندی کا مطالبہ

صبا قمر کو ’کملی‘ میں شاندار اداکاری کرنے پر بہترین اداکارہ جب کہ عارف حسن کو ’زندگی تماشا‘ میں زبردست کردار ادا کرنے پر بہترین اداکار کا ایوارڈ دیا گیا۔

فیسٹیول کے دوران ’زندگی تماشا‘ کی ہدایات دینے پر سرمد کھوسٹ کو بہترین فلم ساز کے ایوارڈ سے نوازا گیا جبکہ ماہرہ خان کو مختصر فلم ’پرنس چارمنگ‘ میں اداکاری پر خصوصی ایوارڈ دیا گیا۔

فیسٹیول میں بھارت، بنگلادیش اور نیپال سمیت سری لنکا کی شوبز شخصیات کو بھی ایوارڈز سے نوازا گیا تاہم سب سے زیادہ اور اہم ایوارڈز پاکستانی اداکاروں اور ہدایت کار کے نام رہے۔

انڈس ویلی فلم فیسٹیول بھارت کا ایسا پہلا فلم فیسٹیول ہے، جس میں جنوبی ایشیا سمیت دنیا بھر کے ممالک کی فلموں کو پیش کیا جاتاہے۔

فسٹیول ہر سال اکتوبر میں بھارت کی ریاست پنجاب اور ہریانہ کے درالحکومت چندی گڑھ میں اکتوبر میں منعقد کیا جاتا ہے۔

رواں برس فلم فیسٹیول کا چوتھا سیزن منعقد ہوا، جس میں پاکستان، بنگلادیش، سری لنکا اور نیپال سمیت دیگر 15 ممالک کی 50 فلموں کی رونمائی بھی کی گئی۔

Related Posts