فیفا ورلڈ کپ 2022، جیتنے والی ٹیم کو کتنی رقم ملے گی؟

تازہ ترین

تازہ ترین

فیفا ورلڈ کپ 2022، جیتنے والی ٹیم کو کتنی رقم ملے گی؟
فیفا ورلڈ کپ 2022، جیتنے والی ٹیم کو کتنی رقم ملے گی؟

دوحہ: قطر میں کھیلے جانے والے فٹ بال کے عالمی کپ میں مجموعی طور پر ایک ارب ڈالرز کی رقم کا اعلان کیا گیا ہے۔

ٹورنامنٹ میں شرکت کرنے والی ہر ٹیم کو 2کروڑ 50لاکھ ڈالرز کی انعامی رقم دی جائے گی جبکہ رنر اپ ٹیم 3کروڑ 20لاکھ اور فاتح ٹیم 4کروڑ 50لاکھ کی انعامی رقم اپنے گھر لے کر جائے گی۔

کوارٹر فائنل مرحلے سے باہر ہونے والی ٹیموں کو ایک کروڑ 60لاکھ ڈالرز کی رقم ادا کی جائے گی۔ ٹورنامنٹ میں چوتھے نمبر پر آنے والی ٹیم کو 2کروڑ 20لاکھ جبکہ تیسرے نمبر پر براجمان ہونے والی ٹیم کو 2کروڑ 60لاکھ ڈالرز کی انعامی رقم ملے گی۔

ورلڈ کپ سے 6ماہ قبل جاری ہونے والی انعامی رقم کی تفصیلات کے مطابق گروپ اسٹیج میں باہر ہوجانے والی ٹیموں کو ایک کروڑ ڈالر جبکہ ناک آؤٹ مرحلے سے باہر ہونے والی ٹیموں کو ایک کروڑ 20لاکھ ڈالرز کی رقم دی جائے گی۔

مزید پڑھیں:پاکستان ٹیم کو پاکستان میں شکست دیکر تسکین محسوس ہورہی ہے، بنگلہ دیشی کوچ

یاد رہے کہ فیفا کی طرف سے دی جانے والی انعامی رقم براہِ راست کھلاڑیوں کو نہیں دی جاتی بلکہ اس رقم کی ادائیگی ممالک کی فٹبال فیڈریشنز کو کی جاتی ہے۔ فٹبال فیڈریشنز یہ رقم کس طرح خرچ کرتی ہیں فیفا اس معاملے میں مداخلت سے گریز کرتا ہے۔

Related Posts