دوحہ: قطر میں کھیل کی دنیا کا سب سے بڑا میلہ فیفا ورلڈ کپ آج سے شروع ہورہا ہے جس پر چیئرمین پی ٹی آئی و سابق وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ میں قطر کو فٹ بال ورلڈ کپ کی کامیاب میزبانی کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کرتا ہوں جو آج شروع ہورہا ہے۔
قطر میں ورلڈکپ کے دوران ہم جنس پرستوں کو داخلے کی اجازت
ٹوئٹر پیغام میں چیئرمین تحریکِ انصاف عمران خان نے کہا کہ کھیل کی دنیا کے سب سے بڑے ایونٹ کی میزبانی تاریخ میں پہلی بار کسی مسلم ملک کو مل رہی ہے۔ ورلڈ کپ میں شریک تمام ٹیمز کو اچھی قسمت کی دُعا دیتا ہوں۔
Wishing Qatar the best for successfully holding the football World Cup, which begins today. It is for the first time that a Muslim country is hosting this biggest sporting event in the world. Good luck to all the participating teams.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) November 20, 2022
خیال رہے کہ آج ورلڈکپ کا پہلا میچ میزبان قطر اور ایکواڈور کے درمیان کھیلا جائے گا۔میگا ایونٹ کے 64 میچز قطر کے 5 شہروں کے 8 اسٹیڈیمز میں ہوں گے جہاں دفاعی چیمپئن فرانس ایونٹ میں اپنے اعزاز کا دفاع کرے گا۔
فیفا ورلڈکپ کی تاریخ میں قطر میزبانی کرنے والا دنیا کا سب سے چھوٹا ملک ہے اور یہ اب تک اس ایونٹ کے لیے 200 ارب ڈالر سے زائد کی خطیر رقم خرچ کر چکا ہے۔
یہ پہلا موقع ہے کہ مشرقِ وسطی کا کوئی ملک فٹبال ورلڈکپ کی میزبانی کر رہا ہے اور پہلی بار اس ٹورنامنٹ کا انعقاد موسم سرما میں ہو رہا ہے۔ ٹورنامنٹ کو دیکھنے کے لیے دنیا بھر سے لاکھوں شائقین نے قطر کا رُخ کرلیا۔
قطر میں رہائش اور کھانے پینے کی اشیاء کی قیمتیں آسمان کو چھو رہی ہیں، شائقین نے ایک بیڈ کا روم کئی کئی سو ڈالرز میں حاصل کر کے اس تاریخی ٹورنامنٹ کو دیکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ٹورنامنٹ میں حصہ لینے والی 32 ٹیمیں قطر پہنچ چکی ہیں اور ایونٹ کے آغاز سے قبل وارم اپ میچز بھی کھیل چکی ہیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








