ممبئی: بھارتی اداکارہ ملائکہ اروڑا نے سوشل میڈیا پر ٹرولرز کو جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ میں آپ کیلئے کچھ نیا کررہی ہوں۔
تفصیلات کے مطابق اداکارہ ملائکہ اروڑا خان نے بالی ووڈ فلمز میں اداکارہ کی جگہ رقاصہ کے طور پر زیادہ شہرت حاصل کی اور خاص طور پر آئٹم سانگز میں رقص کے جوہر دکھائے جس پر سوشل میڈیا صارفین تنقید کرتے ہیں۔
پاکستانی فنکاروں نے بھارت کا فلمی میلہ لوٹ لیا
فوٹو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اپنے پیغام میں اداکارہ ملائکہ اروڑا نے اپنے نئے شو موونگ اِن ودھ ملائکہ کا پرومو شیئر کردیا جس کے آغاز میں انہیں یہ کہتے دیکھا جاسکتا ہے کہ میں وہ خاتون ہوں جس کے بارے میں ہر کوئی بات کرتا ہے۔
پرومو کے آغاز میں اداکارہ ملائکہ اروڑا نے کہا کہ ناظرین کو چاہئے کہ ویڈیو کے نیچے کمنٹس ملاحظہ کریں۔ کچھ بھی کروں، لوگ اس پر بات کرتے ہیں، بریک اپ ہوا تو اسے بھی بریک نیوز بنا دیا، میں آگے بڑھ جاؤں تو شور مچ جاتا ہے۔
اداکارہ ملائکہ اروڑا خان نے کہا کہ میں اپنے پارٹنر کے ساتھ ہوں تو ٹرول کیا جارہا ہے، اگر میں چلوں بھی تو ٹرول کیا جاتا ہے۔ میں اب زیادہ جوان نہیں لیکن کمنٹس پرانے ہیں، اس لیے چاہتی تھی کہ کچھ نیا کروں تاکہ لوگ حقیقی ملائکہ کو قریب سے دیکھیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








